آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دورہ مصر، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مصری صدر سے ملاقات

آرمی چیف نے مصر کی اسپیشل فورسز کے ٹریننگ سینٹر کا دورہ بھی کیا ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 جولائی 2016 15:40

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دورہ مصر، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مصری ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جولائی 2016ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مصری صدر سے ملاقات سمیت مصر میں مصر کی اسپیشل فورسز کے ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مصری صدر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مصری صدر سے ملاقات کی جس میں خطے میں سکیورٹی صورتحال اور اُبھرتے ہوئے چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

مصری صدر نے دہشتگردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی کامیابیوں کو بھی سراہا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کو دہشتگردی سے متحد ہو کر لڑنے کی ضرورت ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مصر کی خصوصی فورس کے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مصر کی اسپیشل فورسز کی تربیت کا جائزہ لیا اور مصری فورس کی استعداد اور صلاحیتیوں کو بے حد سراہا۔ آرمی چیف نے خصوصی فورسز کی کار کردگی کو بھی سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مصر کی خصوصی فورس کی تربیتی مشقیں بھی دیکھیں۔