ممکنہ وزیر اعلی مراد علی شاہ متحرک، اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے

منگل 26 جولائی 2016 15:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) سائیں کی چھٹی کا فیصلہ ہوتے ہی سندھ میں سیاسی ہلچل بڑھ گئی ہے، صوبے کے نئے سربراہ کو اعتماد کے ووٹ کیلئے اپوزیشن کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے ، متوقع وزیر اعلی مراد علی شاہ نے رابطے تیز کر دیئے ہیں۔نئے وزیر اعلی کا انتخاب ووٹنگ کے ذریعے ہو گا ۔ تاہم کامیابی کیلئے 85 ارکان کی حمایت ضروری ہے جبکہ سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی91 نشستوں کے ساتھ سر فہرست ہے ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن کے پاس 74 ارکان ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے چار ارکان شرجیل میمن ، اویس مظفر، حسنین مرزا اور طارق آرائیں بیرون ملک موجود ہیں جس کی وجہ سے ان کی اجلاس میں شرکت بھی مشکوک ہے ۔ممکنہ وزیرا علی سندھ نے صورتحال کے پیش نظر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے تیز کر دیئے ہیں ۔ فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگارا سے ملاقات ہو چکی ہے جبکہ ایم کیو ایم سے رابطے کے لیے مراد علی شاہ کی جلد نائن زیرو آمد بھی متوقع ہے ۔