صدر مملکت سے لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عمران مجید کی ملاقات،نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کا وائس چانسلر منتخب ہونے پر مبارکباد

منگل 26 جولائی 2016 15:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) صدر مملکت ممنو ن حسین نے کہا کہ ملک میں میں اچھے ڈاکٹر پیدا کرنے کے لیے ہمیں میڈیکل کی تعلیم کے معیار کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عام آدمی کا بہتر علاج ممکن ہو سکے۔صدر مملکت نے یہ بات نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عمران مجید سے ایوان صدر میں ملاقات کے دوران کہی۔

صدر مملکت نے لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عمران مجید کو نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کا وائس چانسلر بننے پر مبارکباد دی۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز میڈیکل کے شعبے میں مزید اقدامات اٹھائے گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ میڈیسن کا شعبہ خدمت خلق کا شعبہ ہے اور اس سے منسلک لوگوں کو اپنی ذمہ داریاں خدمت خلق سمجھ کر سر انجام دینی ہوں گی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے اس موقع پر چند پرائیویٹ ہسپتالوں اور میڈیکل کالجوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو علاج معالجہ کی سہولت کیلئے مزید نرسنگ ہسپتالوں کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں تربیت یافتہ عملے کی کمی پوری کی جا سکے۔نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عمران مجید نے صدر مملکت کو یونیورسٹی سے متعلق بریفیگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اپنی تما م تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پیشہ ورانہ اور بہتر انداز میں طبعی سہولیات دی جائیں۔

متعلقہ عنوان :