دبئی میں پہلا ”فوڈ ٹرک پارک “ شہریوں کے لیئے کھول دیا گیا

منگل 26 جولائی 2016 15:34

دبئی میں پہلا ”فوڈ ٹرک پارک “ شہریوں کے لیئے کھول دیا گیا

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جولائی 2016ء): ابو ظہبی سے دبئی آتے ہوئے شیخ زید روڈ کے خارجی راستے نمبر 11پر جبلِ علی میں شہریوں کے لیئے منفرد ”فوڈ ٹرک پارک “ بنایا گیا ہے . پارک میں دس کے قریب چھوٹے ٹرک کی شکل کے ریسٹورینٹس بنائے گئے ہیں۔ اسکے علاوہ بہت سارے ٹرکوں کو پارک میں مخلتف جگہوں پر کھڑا کیا گیا ہے ۔ ان ٹرکوں کے سامنے بیٹھ کر کھانا کھانے کی جگہ ، یا ڈرائیو ٹھرو کی سہولت دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ان ریسٹورینٹس کو ٓ بنانے کے لیئے پرانے استعمال شدہ ٹرکوں کو خوبصورت کر کے فوڈ سپاٹ کی جگہ دی گئی ہے ۔ پرانے ہونے کی وجہ سے ا ن ٹرکوں کو پارک میں ہی رکھا جا سکتا ہے ۔ کیونکہ یہ چلنے کے بالکل قابل نہیں ہیں۔ ان ریسٹورینٹس پر میکسیکن ٹاکو سپاٹ باجا فریش،آپریشن فلافل، برگر پِٹ، بِگ سموک برگر، دی براس،ہاٹ ڈاگ سٹینڈ،پوکولوکو،کلنٹن ایسٹی بیکری اور اربن سی فوڈ جیسی فوڈ آئٹمز پیش کی جارہی ہیں۔اس پارک میں بچوں کے لیے کھلینے کی جگہ بھی بنائی گئی ہے۔ اس ٹرک پارک کا باقاعدہ آغاز ایک دہ روز میں متوقع ہے.