بھارتی وزیر داخلہ کا کشمیر کا دورہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے، کشمیر سینٹر فار سوشل اینڈ ڈویلپمنٹ سٹڈیز

منگل 26 جولائی 2016 15:12

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں کشمیر سنٹر فار سوشل اینڈ ڈویلپمنٹ سٹڈیز نے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے جموں وکشمیر کے دورے کو کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف قرار دیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سنٹر نے ایک بیان میں نے کہاہے کہ راج ناتھ سنگھ کا بیان اور لہجہ نوآبادیاتی حاکم کی طرح تھا جس کی وجہ سے پہلے ہی مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز نے مجاہد کمانڈر برہان وانی کے قتل کے خلاف پر امن احتجاج کرنے والے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 55سے زائد کشمیریوں کو شہید اور سینکڑوں نوجوانوں کو زخمی کردیا حتی کہ کئی افراد کو بصارت سے محروم اور عمر بھر کیلئے معذور کردیاگیا ہے ۔

بیان میں کہا گیا کہ بھارتی فوجی طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ کٹھ پتلی انتظامیہ بالکل بے بس ہے اور وہ ازخود کوئی بھی کردار ادا نہیں کرسکتی ہے۔

(جاری ہے)

سنٹر نے کہاکہ 90کی دہائی میں بھی کشمیرمیں تحریک آزادی کو بھارت نے طاقت کے بل پر دبانے کی کوشش کی اور اب بھی وہ طاقت کے بل پر ہی کشمیریوں کی آواز کو دبانا چاہتا ہے۔بیان میں بھارتی میڈیا کی طرف سے کشمیر کی صورتحال کو غلط انداز میں پیش کرنے کی مذمت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :