لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کی فرانس میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت

منگل 26 جولائی 2016 15:05

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جولائی۔2016ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداور کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے فرانس میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کی ہے ۔منگل کو لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے فرانس کے سفارتخانے کا دورہ ، فرانسسی سفیر سے ملاقات کی اور متاثر خاندانوں سے گہری ہمدردی اور دکھ کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں برابر کا شریک ہے اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک مشترکہ دشمن ہے جس کے خاتمے کے لئے مل جل کر کوششیں کرنا ہوگی۔ بعدازاں انہوں نے سفارتخانے میں رکھی گئی تعزیتی کتاب کے فرانس پاکستان پارلیمنٹرین فرینڈز گروپ کے کارنر پر اپنے تاثرات درج کیے جس میں فرانس میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :