سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس کل ہوگا

منگل 26 جولائی 2016 15:04

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جولائی۔2016ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس (بدھ) کو وزارت انسانی حقوق میں منعقد ہوگا ۔اجلاس کی صدارت نسرین جلیل کریں گے ۔

(جاری ہے)

کمیٹی کو کراچی اور سندھ میں انسانی حقوق کے تناظر میں امن و امان کی صورتحال‘چھ ماہ کے اندر لاہور میں چھوٹے بچوں کے اغواء کے بڑھتے ہوئے واقعات پر بریفنگ دی جائے گی کمیٹی ملازمت کی جگہوں پر خواتین کو ہراساں کرنے کے ترمیمی بل سمیت دیگر امور پر غور بھی کریں گی۔