پی آئی اے 14 اگست سے پریمیئر سروس کا آغاز کرے گی

منگل 26 جولائی 2016 15:01

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جولائی۔2016ء) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن کے چیئرمین اعظم سہگل نے کہا ہے کہ پی آئی اے 14 اگست سے پریمئر سروس کا آغاز کرے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹیلی ویژن کے مطابق پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن کے چیئرمین اعظم سہگل نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے 14 اگست کو شروع کی جانے والی نئی پریمیئر سروس سے مسافروں کو سفر کی بہتر ین سہولیات میسر آئیں گی۔

انھوں نے کہا کہ پی آئی اے کے مسافروں کو عملے خصوصاً کیبن کے عملے سے شکایات رہتی ہیں جس کے ازالہ کے لئے انھوں نے عملے کی تین ہفتے کی تربیت کا اہتمام کیا ہے، خصوصی تر بیت کے لیے سری لنکا سے ماہرین کی ایک ٹیم کراچی میں تربیت فراہم کرے گی۔ انھوں نے مذید بتایا کہ مذکورہ سروس کے لیے 4 نئے طیارے ویٹ لیز پر حاصل کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :