کویت سٹی: منشیات استعمال کرنے والے بندر کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم

منگل 26 جولائی 2016 14:59

کویت سٹی: منشیات استعمال کرنے والے بندر کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم

کویت سٹی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جولائی 2016ء): کو یت کی وزارتِ ایگرکلچر اینڈ فِش ریسورسز نے کویتی شہری کی ملکیت انڈونیشیائی بندر کو منشیات کے استعمال پر ڈی پورٹ کرنے کے حکم دیا۔ تفیصلات کے مطابق بند ر کے نشے کی لت میں مبتلا ہونے کا پتہ ایک حادثے کے بعد چلا۔ کچھ روز قبل اس کےمالک کی گاڑی حادثے کا شکا ر ہوگئی تھی ۔

(جاری ہے)

جس میں مالک اور بندر دونوں موجود تھے ۔ مالک نے حادثے کے بعد بتایا کہ وہ حادثے کے وقت نشے کی حالت میں تھا۔ ڈاکٹروں نے جب بندر کے میڈیکل ٹیسٹ کیئے تو اس کے خون کے نمونوں سے پتہ چلا کہ بندر بھی اپنے مالک کے ساتھ ساتھ منشیات کا استعمال کر تا ہے ۔ وزارتِ ایگریکلچر نے بندر کو اپنے قبضے میں لے کر دوبارہ انڈونیشیا بھیجنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔