شارجہ:صارفین بہترین منصوبہ بندی سے 30فیصد تک بل کی بچت کر سکتے ہیں: سیوا چئیرمین

منگل 26 جولائی 2016 14:39

شارجہ:صارفین بہترین منصوبہ بندی سے 30فیصد تک بل کی بچت کر سکتے ہیں: سیوا ..

شارجہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جولائی 2016ء): شارجہ میں گرمیوں میں بجلی اور پانی کے بلوں میں تقریباََ دو گنا اضافہ ہو جاتا ہے ۔ جس کی بنیادی وجہ اے سی کا استعمال ہے ۔لیکن کچھ دوسری اشیاء بھی ہیں جن کا ہم خیال نہیں رکھتے لیکن وہ بجلی کے بل میں اضافے کے باعث بنتی ہیں۔ شارجہ الیکٹرک اینڈ واٹر اتھارٹی کے چئیرمین ڈاکٹر راشد علیم کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے ادارے میں ایک نئے سیکشن کا اغاز کیا ہے ۔

جس کا کام صارفین میں بجلی کے بلوں کو کم کرنے کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

صارفین ادارے کے ماہرین کے مشوروں پر عمل کر کے بجلی کے بلوں میں 30فیصد تک بچت کر سکتے ہیں ۔ اسکے علاوہ انہوں نے کچھ طریقے بھی بیان کیئے ہیں ۔ جس پر عمل کریں تو بجلی پانی کی بچت ہو سکتی ہے ۔
۔ غیر ضروری بتیوں کو بند رکھنا چاہیئے۔
۔ سورج کی روشنی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کر یں۔
۔ نہانے میں زیادہ وقت نہ لگائیں ۔
۔برش کرتے،شیونگ کرتے پانی کو بند رکھیں ۔ صرف استعمال کے وقت نل کھولیں۔
۔پانی کی لیکیج والی لائنوں کو بدلیں۔
۔ پانی کی اندرونی لائنوں کی مسلسل چیکنگ کر تے رہیں۔
۔ غیر استعمال شدہ الیکڑونک اشیاء کو ان پلگ کر دیں۔