طارق کھوسہ کا نام پیپلز پارٹی نے تجویز کیا تھا ‘ نواز لیگ نے اعتراض کیا ‘سید خورشید شاہ

منگل 26 جولائی 2016 14:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ طارق کھوسہ کانام پیپلز پارٹی نے تجویز کیا تھا اور تحریک انصاف نے طارق کھوسہ کے نام کو صرف سپورٹ کیا تھا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق خورشید شاہ نے انکشاف کیا کہ الیکشن کمیشن ممبران کیلئے طارق کھوسہ کانام پیپلز پارٹی کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا مگر ن لیگ نے طارق کھوسہ کے نام پر اعتراض کیا ۔

خورشید شاہ نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی نے صرف یہ کہا تھا کہ وہ الطاف ابراہیم کو نہیں جانتے ۔دوسری جانب ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو طارق کھوسہ کی عمر سے متعلق علم نہیں تھا ، طارق کھوسہ ایک قابل اور ایماندار افسر ہیں تاہم انکے نام پر مشاورت نہ کرنے پر تعجب ہوا۔