عسکریت پسندی کی سوچ اور دہشتگردی دنیا کا ایک بڑا مسئلہ ہے ‘ ایاز صادق

منگل 26 جولائی 2016 14:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ عسکریت پسندی کی سوچ اور دہشتگردی دنیا کا ایک بڑا مسئلہ ہے، پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے، ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں، پاکستان ایٹمی عدم پھیلاؤکی پالیسی پر سختی سے کاربند ہے ۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا ۔

ایشیائی پارلیمنٹ کو سماجی ، معاشی، صحت ، توانائی ، پانی ، انسانی حقوق کے چیلنجر درپیش ہیں ۔عسکریت پسندی کی سوچ اور دہشتگردی دنیا کا ایک بڑا مسئلہ ہے، پاکستان نے دہشت گردی کی وجہ سے 65 ہزار جانیں قربان کی ۔ ضرب عضب سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کی ۔

(جاری ہے)

ہم جنوبی ایشیا میں اسلحہ کی دوڑ نہیں چاہتے ۔ پاکستان قومی سلامتی کو لاحق خطرات سے غافل نہیں رہ سکتا ۔

پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے، ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں، پاکستان ایٹمی عدم پھیلاو کی پالیسی پر سختی سے کاربند ہے، نیوکلیر سپلائرز گروپ مختلف ممالک کے ساتھ امتیازی پالیسی ترک کرے ۔ روہنگیا ، کشمیر، فلسطین کے مسائل کے حل کے بغیر پرامن ایشیا خواب رہے گا ۔انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہدری علاقائی تعاون کی بہترین مثال ہے ۔

متعلقہ عنوان :