مقبوضہ کشمیر کی آواز بننے کیلئے فیس بک پر مہم چل پڑی

بھارتی شخصیات کو چھچرے والی بندوق سے فائرنگ کر کے زخمی دکھایا گیا

منگل 26 جولائی 2016 14:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) پاکستان میں فیس بک کے ایک پیج ” نیوز فور گیٹ پاکستان” نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے پیلٹ گن کے استعمال پر رائے عامہ اجاگر کرنے کیلئے ایک مہم کا آغاز کیا ہے جس میں بھارتی شخصیات کی تصاویر کو ایسا دکھایا گیا ہے جیسے انہیں پیلٹ گن ( چَھرے والی پستول) سے زخمی کیا گیا ہو۔

فیس بک پر مہم کے لیے بنائے گئے پوسٹرز میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، کانگریس پارٹی کی رہنما سونیا گاندھی، بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور کئی دوسرے افراد شامل ہیں ‘ پوسٹرز میں فیس بْک کے بانی مارک زکربرگ کی تصویر بھی شامل ہیں۔جبران ناصر نے کہاکہ ہر شخصیت کے انتخاب کی ایک وجہ ہے جیسے مودی چونکہ وزیراعظم ہیں اس لیے ان کا نام لازمی اس کا حصہ ہونا تھا، سونیا گاندھی کا انتخاب ان کی حکومت کی جانب سے عمر عبداللہ کو وزیراعلیٰ بنانے کے فیصلے کی وجہ سے کیا گیا جنھوں نے سب سے پہلے پیلٹ گن کیاستعمال کی اجازت دی چونکہ فلمی ستارے بھارت میں بہت مقبول ہیں اور لوگ انھیں پوجتے ہیں اور ماضی میں فلمی ستارے اس طرح کے ایشوز پر اپنی رائے دیتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی فلمیں کشمیر میں بکتی بھی ہیں اور ان کی فلمبندی بھی ہوتی ہے مگر یہ سب کشمیر پرچپ کیوں ہیں؟جبران ناصر نے اس مہم کے حوالے سے بتایا کہ اس ڈیجیٹل دور میں کشمیر کی جدوجہد کو اجاگر کرنے اور عوام میں آگہی پیدا کرنے کیلئے ہم جو بہتر کرسکتے تھے وہ کیا جس کا مقصد مظلوم کی آواز آگے پہنچانا ہے اور ہم سب ایک بات پر متفق ہیں کہ کشمیریوں کو فیصلہ کرنے کا حق ملنا چاہیے۔واضح رہے کہ تحریک آزادی کے کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد احتجاجی لہر کے دوران قابض فوج کی بربریت کے نتیجے میں اب تک 50 سے زائد افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔