مقبوضہ کشمیر جانے کیلئے مسلم میڈیکل مشن کی 30رکنی ٹیم نے ویزوں کیلئے بھارتی ہائی کمیشن میں درخواستیں جمع کرادیں

منگل 26 جولائی 2016 14:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جولائی ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر جانے کیلئے مسلم میڈیکل مشن کی 30رکنی ڈاکٹروں کی ٹیم نے ویزوں کیلئے بھارتی ہائی کمیشن میں درخواستیں جمع کرادیں،مسلم میڈیکل مشن کی ٹیم میں آئی اور آرتھو پیڈک اسپیشلسٹ شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق منگل کو مقبوضہ کشمیر جانے کیلئے مسلم میڈیکل مشن کی 30رکنی ڈاکٹروں کی ٹیم نے ویزوں کیلئے بھارتی ہائی کمیشن میں درخواستیں جمع کرادیں ۔

(جاری ہے)

مسلم میڈیکل مشن کی ٹیم میں آئی اور آرتھوپیڈک اسپیشلسٹ شامل ہیں۔اسی دوران بھارتی ہائی کمیشن کے باہر ڈاکٹر ناصر ہمدانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ڈاکٹرز سے علاج کے انکار پر پاکستان سے ڈاکٹر بھیج رہے ہیں اور انسانی ہمدردی کے تحت مظلوم کشمیریوں کا علاج کرنا چاہتے ہیں۔ادویات،ضروری سامان لے کر مقبوضہ کشمیرجانے کو تیار ہیں۔میڈیکل ٹیم میں آئی اور آرتھوپیڈک اسپیشلسٹ شامل ہیں۔ بھارت زخمیوں کے علاج کیلئے ڈاکٹرز کو بھارت جانے کی اجازت دے کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور ڈاکٹر نہ ہونے سے زخمی افراد کا علاج نہیں ہورہا۔

متعلقہ عنوان :