پاکستان کشمیرمیں براہ راست پراکسی وار میں ملوث ہے،بھارتی فوج کا الزام

منگل 26 جولائی 2016 14:32

جموں /نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جولائی ۔2016ء) بھارتی فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہوڈا نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کشمیرمیں براہ راست پراکسی وار میں ملوث ہے،دراندازی کی کاروائیوں کیلئے پاکستان کی جانب کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں کی جاتی ہیں، بھارتی فوج دراندازی کی کاروائیوں سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے ،چین کے ساتھ سرحد پر مکمل امن ہے، کارگل جیسی صورتحال دوبارہ پیدا نہیں ہوگی آج بھارت پہلے سے زیادہ تیار ہے ۔

منگل کو بھارتی میڈیاکے مطابق کارگل دراس سیکٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہوڈا نے کہاکہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان کشمیرمیں مداخلت کررہا ہے اور وہ کشمیرمیں براہ راست پراکسی وار میں ملوث ہے ۔

(جاری ہے)

اس لیے ہمارے ذہین میں کوئی شک نہیں ہے ہم آئے روز سرحد وں کے ساتھ یہ سب دیکھ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کی جانب کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں دراندازی کیلئے مدد فراہم کرنے کیلئے کی جاتی ہیں۔

انکا کہنا تھاکہ اگر کوئی اندرونی خرابی آجاتی ہے تو پاکستان اس کا براہ راست فائد ہ اٹھائے گا۔رواں سال دراندازی کی کاروائیوں میں اضافہ ہوا ہے بھارتی فوج اس سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے ۔چین کے ساتھ سرحد پر مکمل امن ہے ۔لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہوڈا نے کہاکہ کارگل جیسی صورتحال دوبارہ پیدا نہیں ہوگی آج بھارت پہلے سے زیادہ تیار ہے ۔

متعلقہ عنوان :