پاکستان نے دہشتگردی کی وجہ سے 65ہزار جانیں قربان کی ہیں، سردار ایاز صادق

منگل 26 جولائی 2016 14:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جولائی ۔2016ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کی وجہ سے 65ہزار جانیں قربان کی ہیں اور آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اہم کامیابیاں ملیں ہیں،نیوکلیئرسپلائرز گروپ امتیازی پالیسی ترک کرے۔منگل کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق ایشیائی پارلیمانی اسمبلی سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشتگردی کی وجہ سے65ہزار جانیں قربان کی ہیں اور آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں اہم کامیابیاں ملیں ہیں،ہم اسلحہ کی دوڑ نہیں چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان قومی سلامتی کو لاحق خطرات سے غافل نہیں رہ سکتا،پاکستان ایٹمی عدم پھیلاؤ کی پالیسی پر سختی سے کاربند ہے،نیوکلیئرسپلائرز گروپ امتیازی پالیسی ترک کرے اور اقتصادی راہداری،علاقائی تعاون کی بہترین مثال ہے۔

متعلقہ عنوان :