تبوک:اے ٹی ایم سے رقم چرانے والے دو ملزم گرفتار

منگل 26 جولائی 2016 14:19

تبوک:اے ٹی ایم سے رقم چرانے والے دو ملزم گرفتار

تبوک: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جولائی 2016ء): انویسٹگیشن اینڈ کریمنل ریسرچ یونٹ نے چھاپہ مارکر اے ٹی ایم سے رقم چرانے والے دو چوروں کو گرفتار کر لیاہے ۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مار کر دونوں ملزمان کو گرفتار کیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان اے ٹی ایم سے چوری کے علاوہ متعدد دوسری وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ملزمان نے گزشتہ روز العلیٰ کے علاقے میں ایک بنک کی اے ٹی ایم مشین بھاری رقم چرا لی تھی ۔ جس کے بعد پولیس ان ملزمان کی تلاش میں تھی۔ان ملزمان نے میڈیکل فارمیسی ، اور تین موبائل کی دوکانوں پر بھی چوری کی واردات کیں تھیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے . دونوں ملزمان سعودی شہری بتائے جارہے ہیں.