کیپٹن محمد سرور شہید کا 68واں یوم شہادت کل منایا جائے گا

منگل 26 جولائی 2016 14:08

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) پہلا نشان حیدر حاصل کرنے والے پاک فوج کے کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کا 68واں یوم شہادت ( بدھ)کو عقیدت واحترام سے منایا جائیگا۔ ۔ راجہ محمد سرور شہید 10نومبر 1910 کو ضلع راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد راجہ حیات خان پاک فوج میں حوالدار تھے۔ راجہ سرور شہید نے 15اپریل 1929 کو فوج میں بطور سپاہی شمولیت اختیار کی۔

(جاری ہے)

1944 میں آرمی انجینئر کور میں شمولیت اختیار کی اور 1946 کو پنجاب رجمنٹ کی بٹالین میں کمپنی کمانڈر مقرر ہوئے اور 1947 میں انہیں کیپٹن کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔جولائی 1948 میں دشمن ملک کی فوج نے کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں حملہ کیاکیپٹن ۔راجہ سرور نے دشمن کے مورچوں پر حملہ کیا اور سینے پر گولی کھا کر جام شہادت نوش کیا ۔انہیں پاکستان کا پہلا نشان حیدر اعزاز عطا ء کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :