صوبے میں گھروں کے اوپر بجلی کی لٹکتی ہائی وولٹیج تاروں کو ہٹانے کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

منگل 26 جولائی 2016 14:05

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) تحریک انصاف نے صوبے میں گھروں کے اوپر بجلی کی لٹکتی ہائی وولٹیج تاروں کو ہٹانے کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے پی پی 8سے رکن اسمبلی ملک تیمور مسعود کی طرف سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ پنجاب بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو پابند کیا جائے کہ بجلی کے ہائی وولٹیج تار جو اکثر مقامات پر لوگوں کے گھروں کے اوپر سے گزرتی ہیں جو موت کے سائے ہیں۔ ان بوسیدہ ،ننگی اور ٹوٹی تاروں کو تبدیل کیا جائے او رانکی جگہ فوری کوائل تار ڈالی جائے اور نئے پول لگائے جائیں۔