عبد الستار ایدھی کے بعد ایک اور سماجی شخصیت نے اپنی آنکھیں‌عطیہ کر دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 جولائی 2016 14:04

عبد الستار ایدھی کے بعد ایک اور سماجی شخصیت نے اپنی آنکھیں‌عطیہ کر ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جولائی 2016ء) : معروف سماجی رہنما اور محسن انسانیت عبد الستار ایدھی نے انتقال کے بعد اپنے اعضا عطیہ کرنے کی وصیت کی تھی لیکن بیماری کےباعث محض ان کی آنکھیں ہی عطیہ کی جا سکی تھیں۔ تاہم اب عبد الستار ایدھی ہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایک اور سماجی رہنما نے اپنی آنکھیں عطیہ کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رہنما ابان جمال نے بھی اپنی آنکھیں عطیہ کر دیں۔

(جاری ہے)

ترجمان ایس آئی یو ٹی کے مطابق آنکھوں کی سرجری ایس آئی یوٹی میں ہی کی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ ابان جمال کی آنکھوں سے اب فاروق اور علی نواز دنیا دیکھ سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 40 سالہ فاروق بچپن ہی سے بینائی سے محروم تھے۔ جبکہ بینائی سے محروم 40 سالہ آپریٹر علی نواز کو بھی آنکھوں کے عطیے کا انتظار تھا۔ خیال رہے کہ سماجی رہنما ابان جمال فالج سے متاثرہ افراد کی بحالی کا کام کر رہی تھیں۔

متعلقہ عنوان :