مسلم لیگ (ن) صرف بیانات دینے کے بجائے ترقی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ‘طارق فضل چوہدری

منگل 26 جولائی 2016 14:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) وزیر مملکت برائے کیپٹل ایڈمنسٹریشن و ڈویلپمنٹ ڈویژن طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) صرف بیانات دینے کے بجائے ترقی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک بھر میں اپنے ترقیاتی ایجنڈا اور منشور کو عملی شکل دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف دھرنے اور احتجاج کی سیاست کر رہی ہے جسے حال ہی میں آزاد کشمیر کے عوام نے بری طرح مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن مسلم لیگ (ن) کی عوام دوست پالیسیوں سے خوفزدہ ہے ‘ اسے ڈر ہے کہ عوام 2018ء کے عام انتخابات میں بھی اپوزیشن کو مسترد کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کسی بھی طرح اقتدار میں آنا چاہتی ہے اور وہ اس کیلئے بیک ڈور سے غیرقانونی غیر آئینی حربے استعمال کر رہی ہے۔