الیکشن کمیشن کے نئے ممبران کی تقرری کیلئے اپوزیشن لیڈر کیساتھ مل کر انتہائی ایماندار ی سے بالاتر افراد ڈھونڈے ‘اسحاق ڈار

منگل 26 جولائی 2016 14:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے نئے ممبران کی تقرری کیلئے اپوزیشن لیڈر کیساتھ مل کر انتہائی ایماندار ی سے بالاتر افراد ڈھونڈے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے نئے ممبران کی تقرری کے حوالے سے ہم نے ذاتی جان پہچان کو سامنے نہیں رکھا، الیکشن کمیشن کے نئے ممبران کے لیے تحریک انصاف نے طارق کھوسہ کا نام دیا تھا اور ان کا نام زیر غور بھی آیا، طارق کھوسہ اچھے آدمی ہیں صرف ایک چیز کی وجہ سے ان کا نام فائنل نہیں ہو سکا اسلئے عمران خان کا گلہ ہم سے نہیں بنتا، انہوں نے کہا کہ ہم نے تو یہ عمل عید سے پہلے ہی شروع کر دیا تھا لیکن اپوزیشن نے کہا کہ عید کے بعد اس پر کام کریں گے، نئے الیکشن ممبران کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے مکمل رابطے میں رہے اور انہوں نے اس معاملے میں انتہائی اہم کردار بھی ادا کیا ہے۔