ٹولنٹن مارکیٹ میں مسائل کے خاتمے کے لئے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

منگل 26 جولائی 2016 14:01

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) تحریک انصاف نے ٹولنٹن مارکیٹ میں مسائل کے خاتمے کے لئے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی ۔ تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا کی طرف سے جمع کروائی گئی تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق صو بائی دارالحکومت کے سب سے بڑے تھو ک بازار ٹولنٹن مارکیٹ کا باوا آدم ہی نرالا ہے جہاں نہ کو ئی قانو ن ہے نہ ضابطہ اخلاق، مردہ مرغیو ں کے گو شت کی فروخت معمو ل بن چکی ہے۔

چکن کے نام پر شہریوں میں بیماریاں فروخت کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔دوسری جانب ٹو لنٹن مارکیٹ ضلعی حکو مت کی عدم تو جہی کے باعث مسائل سے دوچار ہے جہاں پر جابجا بکھری گندگی ،اٹھنے والے تعفن اور تجاوزات کی بھر مار نے جہاں مارکیٹ کے حسن کو تباہ حال بنا رکھا ہے وہیں خریداری کیلئے آنے والے بیوپاریوں اور رہائشیوں کو شد ید مشکلات اور مسائل کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

ٹو لنٹن مارکیٹ میں دکانداروں نے مارکیٹ کے داخلی و خارجی راستوں سمیت اپنی دکانوں کے آگے دس سے پندرہ فٹ تک تجاوزات قائم کر کے قبضہ جما رکھا ہے جس کے پیش نظر خریداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے۔ ٹو لنٹن مارکیٹ میں مٹن ، بیف اور چکن کی علیحدہ علیحدہ مارکیٹیں ہیں وہیں اسی مارکیٹ میں پرندے اور جانور بھی فروخت کیے جاتے ہیں جہاں پر جانور اور پرندے خریدنے والے ملک بھر کے شہروں سے اس مارکیٹ کا رخ کر تے ہیں تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ ضلعی حکو مت اور گنج بخش ٹاوٴ ن اپنے فرائض پر تو جہ دیتے ہوئے ٹو لنٹن مارکیٹ میں درپیش مسائل کے خاتمہ میں سنجیدگی کا مظاہرہ کر ے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے لیے متعلقہ انتظامیہ کو سخت ہدایات جاری کی جائیں تاکہ مارکیٹ کی ساکھ بحال ہو سکے۔