دبئی:دوسری سہہ ماہی میں59افراد ٹریفک حادثات میں جا ں بحق ہوئے

منگل 26 جولائی 2016 13:58

دبئی:دوسری سہہ ماہی میں59افراد ٹریفک حادثات میں جا ں بحق ہوئے

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جولائی 2016ء): دبئی پولیس کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق2016کی دوسری سہہ ماہی میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں 59افراد جاں بحق ہوئے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق دوسری سہہ ماہی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں زیادہ دیکھنے میں آئیں۔

(جاری ہے)

2015کی دوسری سہہ ماہی میں 42افراد مختلف حادثات کی زد میں آکر جاں بحق ہوئے تھے۔2016کی دوسری سہ ماہی میں ٹریفک حادثات میں 35افراد شدید زخمی جبکہ 2015کی دوسری سہہ ماہی میں مختلف ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد46تھی۔ 198افراد معمولی زخمی ہوئے تھے۔ دبئی ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیوروں کو چاہیئے کہ وہ ٹریفک قوانین کا احترام کریں۔