پاکستان افغانستاں میں مستحکم امن کا خواہاں ہے،دفاعی تجزیہ کار

منگل 26 جولائی 2016 13:51

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جولائی۔2016ء) دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر)رضا محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستاں میں مستحکم امن کا خواہاں ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس بات میں کسی کو شک نہیں کرنا چاہیے کہ پاکستان افغانستان میں مستحکم امن کا خواہاں ہے۔ انھوں نے کہا کہ انھیں کابل میں دہشتگرد حملے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اورافسوس ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ افغانستاں میں قیام امن کے لئے دونوں ممالک کی حکومتوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل رضا محمد خان نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والے بعض افغان مہاجرین جرائم میں ملوث ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان سے افغان مہاجرین کا پر امن طریقہ سے انخلا انتہائی ضروری ہے۔ملا منصور کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان کی ہلاکت سے افغانستان میں قیام امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :