Live Updates

تُرکی بغاوت پر عمران خان کا بیان ، ڈاکٹر عبد القدیر خان نے پی ٹی آئی چئیر مین کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 جولائی 2016 13:50

تُرکی بغاوت پر عمران خان کا بیان ، ڈاکٹر عبد القدیر خان نے پی ٹی آئی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جولائی 2016ء) : تُرکی میں فوج کی بغاوت پر پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کے بیان کو محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے نہایت افسوسناک قرار دیا۔ یہی نہیں انہوں نے اس بیان پر پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو آڑے ہاتھوں بھی لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبد القدیر خان کا کہنا تھا کہ ترکی میں عوام نے فوجی بغاوت کو شکست دی اور جمہوریت کو بحال کیا جس میں فوجی غداروں اور باغیوں سمیت کچھ محب وطن عوام نے بھی اپنی جانیں کھو دیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا یہ بیان افسوسناک ہے کہ اگر یہاں ایسا ہوتا تو مٹھائیاں بانٹی جاتیں۔ ڈاکٹر اے کیو خان نے عمران خان کو مشورہ بھی دیا کہ عمران خان کو یہ کہنا چاہئیے تھا کہ حکمرانوں کو چاہئیے کہ ملک دوست اور عوام دوست پالیسیاں بنائیں تا کہ جمہوریت کا سر بلند رکھا جائے۔ لیکن انہوں نے ایسا نہیں کہا۔ ڈاکٹر اے کیو خان نے کہا کہ ہماری مصیبت یہ ہے کہ آج یہاں ہر سیاستدان ہی عوام کےمفاد میں کم اور اپنے مفاد میں زیادہ سوچتا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات