افغان مہاجرین ، جرائم پیشہ اور اشتہاری مجرموں کے خلاف سہ روزہ مہم

منگل 26 جولائی 2016 13:47

پشاور ۔26جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جولائی۔2016ء)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تین دنوں کے دوران جرائم پیشہ ومنشیات فروشوں اور افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا اغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب پانچ اشتہاری مجرمان سمیت 195افغان مہاجرین‘ 83غیررجسٹرڈ کرایہ داروں‘ 154جرائم پیشہ ومنشیات فروشوں اور ڈبل سواری کے خلاف ورزی پر17افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت کی نگرانی میں پشاور پولیس نے کینٹ ‘سٹی اور رورل سرکلرکے مختلف تھانہ جات کی حدود میں مختلف کاروائیوں کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب پانچ اشتہاری مجرمان ‘195افغان مہاجرین‘83غیر قانونی کرایہ داروں‘ 154جرائم پیشہ ومنشیات فروشوں اور ڈبل سواری پر 17افراد کو گرفتار کرلیا۔