جازان: سعودی نوجوان نے اپنی گاڑی 3500میٹر اونچے پہاڑ کی ڈھلوان پر کھڑی کر دی

منگل 26 جولائی 2016 13:36

جازان: سعودی نوجوان نے اپنی گاڑی  3500میٹر اونچے پہاڑ کی ڈھلوان پر کھڑی ..

جازان: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جولائی 2016ء): سعودی نوجوان گاڑیوں کے کرتب دکھانے میں دنیا میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے ْ۔ اکثر و پیشتر نوجوان اپنی گاڑیوں سے مختلف قسم کے کرتب کرتے نظر آتے ہیں ۔ آج ایک سعودی نوجوان نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک تصویر اَپ لوڈ کی ہے ۔ جس میں وہ سعودی عرب کے علاقے جازان میں موجود 3500 میٹر اونچےفیفاء پہاڑ کی اونچی ڈھلوان پر اپنی گاڑی کے ساتھ کھڑا دیکھا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

تصویرٹویٹر پر اپ لوڈ ہوتے ہی جنگل کی آگ طرح سوشل میڈیا کے صارفین تک پہنچ گئی ۔ سعودی اخبار نے اسکی تصویر کے ساتھ خبر لگائی اور لکھا کہ’ ’ شاندار“ مگر اپنی زندگیوں سے کھیلنا اچھا نہیں ہے ۔ اخبار نے بھی ایسے کرتب دکھانے والوں پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ سعودی عرب کے شہریوں نے سعودی شہری کی اس حرکت پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔سعودی شہریوں کی کثیر تعداد نے سعودی شہری کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔