Live Updates

تحریک انصاف کو آزاد کشمیر انتخابات سے سبق سیکھنا چاہیے،سائرہ افضل تارڑ

منگل 26 جولائی 2016 13:08

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جولائی ۔2016ء) وزیرمملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو آزاد کشمیر انتخابات سے سبق سیکھنا چاہیے مگر بیرسٹر سلطان اب بھی دھاندلی کا شور مچارہے ہیں،عمران خان نے آزاد کشمیر انتخابات پر مبارکباد بھی دی تھی،بلاول بھٹو زرداری ابھی بچہ ہے، اس کی کسی بات پر غصہ نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو آزاد کشمیر انتخابات سے سبق سیکھ لینا چاہیے،بیرسٹر سلطان نے بعد میں دھاندلی کا شور مچا یا اور عمران خان نے آزادکشمیر انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد بھی دی تھی۔پیپلزپارٹی جمہوری جماعت ہے 2018کے عام انتخابات تک انتظار کرنا چاہیے اور بلاول بھٹو زرداری ابھی بچہ ہے اس کی کسی بات کا ہم غصہ نہیں کرتے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات