موجودہ دور میں مغربی معیشتیں انحطاط کا شکار ہیں،عرب ممالک عدم استحکام کا شکار ہیں،ایشیائی ممالک معاشی استحکام اور امن و امان کے حصول کیلئے کوشاں ہیں، ایشیا کا مستقبل تنوع پر ہے،مغرب پرانحصار ختم کرنا ہوگا،دنیا میں مظالم کے باوجود انسانی حقوق کے علمبردار خاموش ہیں،کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکی جانی چاہیں

چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کاپارلیمانی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

منگل 26 جولائی 2016 13:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جولائی ۔2016ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں مغربی معیشتیں انحطاط کا شکار ہیں،عرب ممالک عدم استحکام کا شکار ہیں،ایشیائی ممالک معاشی استحکام اور امن و امان کے حصول کیلئے کوشاں ہیں، ایشیاء کا مستقبل تنوع پر ہے،مغرب پرانحصار ختم کرنا ہوگا،دنیا میں مظالم کے باوجود انسانی حقوق کے علمبردار خاموش ہیں،کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکی جانی چاہیں۔

قومی اسمبلی اور اسپیکر ایاز صادق کا ایشیائی کا اجلاس کے انعقاد میں اہم کردارادا کیا۔منگل کو ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے معاشی اور پائیدار ترقی پر دو روز اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے کہا کہ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس کی میزبانی پاکستانی پارلیمنٹ کیلئے اچھا اعزاز ہے اور کمبوڈیا کو ایشیا پارلیمانی اسمبلی کی صدارت پر مبارکباد پیش کرتاہوں،توقع ہے کمبوڈیا ایشیائی پارلیمانی اسمبلی میں اپنا فعال کردار ادا کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور اسپیکر ایازصادق نے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا ،قائمہ کمیٹی کا اجلاس کامیاب رہا اور مقاصد کے حصول اہم پیشرفت ہے،پارلیمانی اسمبلی کی قراردادیں ایشیائی لوگوں کی سوچ کی عکاس ہیں کیونکہ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی خطے میں غربت کے خاتمے کیلئے اہم ثابت ہوگی۔رضا ربانی نے کہا کہ موجودہ دور میں مغربی معیشتیں انحطاط کا شکار ہیں اور عرب ممالک عدم استحکام کا شکار ہیں،ایشیائی ممالک معاشی استحکام اور امن و امان کے حصول کیلئے کوشاں ہیں،ایشیاء کا مستقبل تنوع پر ہے،مغرب پر انحصار ختم کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایشیاء میں استحکام اتحاد میں مضمر ہے اور ایشیاء کے درد اور خواب مشترک ہیں،دنیا میں مظالم کے باوجود انسانی حقوق کے علمبردار خاموش ہیں،کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکی جانی چاہیں۔رضا ربانی نے کہا کہ تنازعات کے حل کیلئے ہمیں اپنے اختلافات ختم کرنا ہوں گے،یورپی یونین کا اتحاد مثالی ہے،برطانیہ کی علیحدگی کے اثرات کے بعد میں بھی ظاہر ہوں گے،اتحاد کے ساتھ ایشیاء کا سورج طلوع ہونے والا ہے۔