جوہانسبرگ،تیز رفتار ٹرک نے کار کو روند ڈالا،تین پاکستانی جاں بحق

منگل 26 جولائی 2016 13:03

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں ٹریفک کے المناک حادثے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے،تینوں کا تعلق پاکستان سے ہے،تینوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،میڈیارپورٹس کے مطابق تینوں کار پر مٹاٹا سے ڈربن جا رہے تھے،تیز رفتار ٹرک نے کار کو روند ڈالا،تینوں موقع پر ہی دم توڑ گئے،جاں بحق ہونے والوں میں شاہد خان،عرفان وٹو اور بابر شامل ہیں،تینوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ضروری کارروائی کے بعد میتوں کو پاکستان منتقل کر دیا جائے گا،جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے اس المناک حاد ثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی بھائیوں کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :