ریاض: کرروڑ پتی سعودی شہری نے مردہ خانے میں ملازمت اختیار کر لی

منگل 26 جولائی 2016 13:01

ریاض: کرروڑ پتی سعودی شہری نے مردہ خانے میں ملازمت اختیار کر لی

ریاض: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جولائی 2016ء): سعودی عرب کے ایک کروڑ پتی شہری نے رقم ختم ہونے پر دوبارہ اپنی پرانی ملازمت اختیار کر لی۔تفصیلات کے مطابق سعودی شہری مردہ خانے میں ملازم تھا ۔ ساتھ ہی ساتھ وہ شئیرز کا کروبار بھی کرتا تھا. شئیرز کے کاروبار میں خوش قسمتی سے اس نے 35ملین ریال(97،83،27،435) تک کمانے کے بعد اپنی ملازمت چھوڑ دی ۔

(جاری ہے)

لیکن جس شئیرز کے کاروبار سے اس نے 35 ملین ریال کمائے تھے. کچھ عرصہ بعد تیل کی قیمتیں اچانک گرنے سے اسکوبڑا نقصان اٹھانا پڑا ۔جس کے باعث وہ ایک ایک روپے کا محتاج ہو گیا۔سعودی شہری نے ایسے حالات میں دوبارہ اپنی پرانی ملازمت اختیار کر لی۔ سعودی شہری نے مقامی اخبار کو بتایا کہ ” دوبارہ مردہ خانے میں کام کرنے سے اسے محسو س ہوا کہ یہ ہی ہمارا آخر ہے ۔ اس کام کی وجہ سے مجھے اپنی مشکلات کو بھولنے میں مدد ملی ۔ میں اپنے کام سے خوش ہوں۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے اب پھر مجھے دولت سے نوازہ ہے .اسلیئے اب میں نے سوچا ہے کہ میں دوبارہ ملازمت کو چھوڑ دوں ۔ میں نے تھوڑے سے پیسوں سے ایک چھوٹی پرفیوم کمپنی بنا لی ہے ۔