لاہور پولیس نے گھروں میں کام کے دوران چوری کرنے والی تین بہنوں کو گرفتار کر لیا

منگل 26 جولائی 2016 13:01

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) لاہور پولیس نے گھروں میں کام کے دوران چوری کرنے والی تین بہنوں کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق غازی آباد پولیس نے گھروں میں کام کے بہانے چوری کی وارداتوں میں ملوث تین بہنیں دھر لیں ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق رابعہ ، فاطمہ اور کنیز چوری کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھیں جن سے چوری شدہ سامان برآمد کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔ پولیس حکام کے مطابق تینوں بہنیں گھروں میں کام کرتے ہوئے پہلے گھر والوں کا اعتماد حاصل کرتیں اور موقع پا کر قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو جاتی تھیں ۔

متعلقہ عنوان :