جد ہ میں مٹی کا شدید طوفان آسکتا ہے، پیشگی اقدامات کر لئے جائیں: محکمہ صحت نے خبردار کر دیا

منگل 26 جولائی 2016 12:40

جد ہ میں مٹی کا شدید طوفان آسکتا ہے، پیشگی اقدامات کر لئے جائیں: محکمہ ..

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جولائی۔2016ء) جدہ میں ڈائریکٹر آف ہیلتھ نے خبرادار کیا ہے کہ شہراور اس کے گردونواح میں مٹی کا شدید طوفان آسکتا ہے اس لئے شہری پیشگی اقدامات کر لیں۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کے مطابق داکٹر مبارک بن حسن اسیری نے جو لوگ گھروں سے باہر جاتے ہیں کو کہا ہے کہ وہ گھر سے باہر جاتے ہوئے میڈیکل ماسک پہن لیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ سانس کی تکلیف اور استھما والے شہری خاص طور پر احتیاط کریں۔انہوں نے صحت سے متعلق تمام اداروں کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ ہسپتالوں میں حفاظتی اقدامات کر لیں۔کوئی بھی دوا لینے سے پہلے ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :