ریاض: ایشیائی شہری کا ہاتھ قیمہ کرنے والی مشین کی زد میں آگیا

منگل 26 جولائی 2016 12:23

ریاض: ایشیائی شہری کا ہاتھ قیمہ کرنے والی مشین کی زد میں آگیا

ریاض: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جولائی 2016ء):سعودی دارلحکومت ریاض میں سری لنکا کے شہری محمد مزمل کا ہاتھ اچانک قیمہ کرنے والی مشین میں آنے سے کٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد مزمل النسیم ہائیپر مارکیٹ میں قصاب کاکام کرتا تھا۔ گزشتہ روز کسی گاہک نے اسے گوشت کا قیمہ کرنے کے لیئے دیا۔لیکن بے دہانی میں محمد مزمل کا ہاتھ قیمہ کرنے والی مشین میں آگیا۔

(جاری ہے)

جس سے محمد مزمل کا ہاتھ کٹ گیا۔ ساتھی ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ بڑی تیزی سے کام کرتا تھا۔ اسی کی وجہ سے اس کا ہاتھ مشین میں آگیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق غیر ملکی شہری کی حالت اب خطر ے سے باہر ہے ۔محمد مزمل اس دوکان پر تقریباََ دس سال سے کام کر رہا ہے ۔ سماجی ورکرز کے گروپ کا کہنا ہے کہ اس کو معقول معاوضہ دلایا جائے گا۔ جبکہ امید کی جارہی ہے کہ اسے مالکان بھی معقول معاوضہ دیں گے۔