ائیر کنڈیشنر چلانے کے بعد بجلی کے بل سے پریشان؟ ان نکات پر عمل کریں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 جولائی 2016 12:11

ائیر کنڈیشنر چلانے کے بعد بجلی کے بل سے پریشان؟ ان نکات پر عمل کریں

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جولائی 2016ء) : ائیر کنڈیشنر چلانے کے بعد بجلی کے بل میں اکر ہی حیرت انگیز حد تک اضافہ ہو جاتا ہے۔ شدید گرمی کے باعث ائیر کنڈیشنر کے بغیر گزارا کرنا تو ممکن نہیں لیکن اے سی چلانے کے نتیجے میں بجلی کے بل میں اس ضافے کے پیش نظر ہر شہری ہی پریشان دکھائی دیتا ہے۔ اے سی چلانے اور بجلی کے بل میں معتدل اضافے کے لیے ہمیں کچھ نکات کو مد نظر رکھنا چاہئیے۔

جس میں سے ایک نکتہ ائیر کنڈیشنر کے فلٹرز کی بروقت تبدیلی اور صفائی ہے۔ کیونکہ ایک گندہ فلٹر بجلی کے بل میں 5 سے 15 فیصد تک اضافہ کر دیتا ہے۔ دوسرا نکتہ اے سی کے تھرمو سٹیٹ کو کم رکھنا ہے۔ بجلی کے بل میں کمی کے لیے اے سی وینٹس کا بھی خیال رکھنا رکھنا چاہئیے اور ان کی پوزیشن کو خاص طور پر دھیان میں رکھنا چاہئیے کہ کہیں کسی پردے یا فرنیچر کی وجہ سے وہ بلاک تو نہیں ہو رہا۔

(جاری ہے)

اے سی سسٹم کی بروقت سروس نہ کروانا بھی بجلی کے بل میں اضافے کی ایک وجہ ہے۔ ایک اندازے کے مطابق سال میں ایک مرتبہ اے سی کو لازمی سروس کروالینا چاہئیے۔ علاوہ ازیں ائیر کنڈیشنڈ کمرے میں پردوں اور بلائنڈز کا نہ ہونا بھی بجلی کے بل میں اضافہ کرتا ہے۔ پردے یا بلائنڈ کے نہ ہونے کی وجہ سے سورج کی روشنی براہ راست کمرے میں داخل ہو گی جس سے کمرے میں زیادہ دیر تک اے سی چلاناپڑے گا جو بجلی کے بل میں اضافہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :