دبئی کے مختلف علاقوں میں 15,00نئے پیڈ پارکنگ یونٹس کا اضافہ

منگل 26 جولائی 2016 12:08

دبئی کے مختلف علاقوں میں 15,00نئے پیڈ پارکنگ یونٹس کا اضافہ

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جولائی 2016ء): دبئی کے مختلف علاقوں میں 1500نئے چھوٹے بڑے پیڈ پارکنگ یونٹس اگلے ماہ سے باقاعدہ شروع ہو جائیں گے۔مختلف زونز میں بنائے گئی پیڈ پارکنگ کی جگہوں کے لیئے سائن بورڈ نصب کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی(آر ٹی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے ہم نے ان جگہوں پر پارکنگ میٹرز نصب کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ جبکہ پچھلے ہفتے سے ہم نے مختلف سڑکوں پر سائن بورڈز بھی لگانے شروع کر دیئے تھے۔ان نئے پارکنگ زونز میں دبئی سلیکان اوسس، البرشاء وَن، اور بر دبئی اور دیرہ شامل ہیں۔ ان تمام پیڈ پارکنگ زونز میں فیسوں کی شرح مختلف رکھی گئی ہے ۔