لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی اور صوبائی بجٹ میں معذور افراد کے لئے بجٹ کی رقم مختص نہ کرنے پر بجٹ دستاویزا ت عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 26 جولائی 2016 12:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جولائی۔2016ء) لاہورہائیکورٹ کےچیف جسٹس منصورعلی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزاراظہرصدیق ایڈووکیٹ نےعدالت کوآگاہ کیا کہ معذوروں کے تین فیصد کوٹے پر عمل درآمد کرنے،،، انہیں تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے وفاقی اورپنجاب حکومت نے بجٹ میں رقم ہی مختص نہیں کی۔

(جاری ہے)

انہوں نےبتایا کہ وفاقی اورصوبائی حکومتوں کی جانب سے معذوروں کے لئےبجٹ میں رقم مختص نہ کرنے کا یہ اقدام آئین،عدالتی فیصلوں اور قوانین کی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے بجٹ کوٹے کے مطابق معذوروں کے لئے رقم مختص کر رکھی ہے۔جس پرعدالت نے کیس کی مزید سماعت نو ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے بجٹ دستاویزا ت عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔