پاکستان کے پھل فروش کی آواز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 جولائی 2016 11:54

پاکستان کے پھل فروش کی آواز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جولائی 2016ء) : پاکستان میں موجود ایک پھل فروش کی آواز نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنی جانب متوجہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی ایک ویڈیو میں ایک پھل فروش اپنی آواز میں بغیر کسی فلٹر یا میوزک کے ایک گانا گا رہا ہے جسے سوشل میڈیا صارفین نے نہایت پسند کیا۔

(جاری ہے)

اس پھل فروش کی ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شئیر کرنے کے ساتھ ساتھ بے حد پسند بھی کیا جا رہا ہے۔ یہی نہیں سوشل میڈیا صارفین میں سے کچھ نے اس پھل فروش کے ٹیلنٹ کو آگے بڑھانے اور اسے فروغ دینے کے لیے مدد بھی طلب کی۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس پھل فروش کو آگے بڑھنے کا موقع ملنا چاہئیے۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :