ینبع: نجی کمپنی کے پاکستانی ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے پریشان، اقاموں کی تجدید بھی نہ ہو سکی

منگل 26 جولائی 2016 11:54

ینبع: نجی کمپنی کے پاکستانی ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے پریشان، ..

ینبع: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جولائی 2016ء):سعودی عرب کے شہر ینبع میں نجی کمپنی کے متعدد پاکستانی ملازمین کوگزشتہ ایک سال سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ۔ کمپنی نے ان ملازمین میں سے متعدد کے سعودی عرب میں رہائش کے لیئے ضروری اقاموں کی تجدید بھی نہیں کروائی ۔ کمپنی کے ملازمین نے نجی کمپنی کے خلاف لیبر کورٹ میں درخواستیں دائر کر دی ہیں۔

کمپنی کے ملازم محمد مشتاق کا کہنا ہے کہ” میں اس کمپنی میں 18سال سے چوکیداری کا کام کر رہاہوں۔ میرے بچوں کو روپے نہ بجھوانے کی وجہ سے پاکستان میں سکول چھوڑ نا پڑا۔ اب مجھے خدشہ ہے کہ وہ اگلے سال کے لیئے بھی سکول نہیں جا سکیں گے“۔ مشتاق کے اقامے کی مدت سات ماہ قبل ختم ہو گئی تھی ۔لیکن اس کی کمپنی انتظامیہ نے اسکے اقامے کی تجدید بھی نہیں کروائی۔

(جاری ہے)

کمپنی کی طرف سے دئی گئی رہائش کو بھی کئی دفعہ خالی کرنے کا کا معاملہ آیا ہے ۔ کمپنی کے ایک سپر وائیزر صغیر خان کا کہنا ہے کہ میرے پاس کسی اور جگہ جانے کے لیے ایک ریال بھی نہیں ہے ۔ جس کی وجہ سے میں نئے کفیل کے پاس کام نہیں کر سکتا ۔ ملازمین نے پاکستانی سفارتخانے سے بھی رجوع کیا ہے ۔ لیکن ابھی تک انہوں نے بھی مسلے کو ٹھیک طریقے سے حل نہیں کیا۔ متاثرین نے سعودی وزارت عمل اور پاکستانی سفارت خانے کو اس مسلے کے حل کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا کہا ہے. تا کہ ینبع میں پھنسے متعدد ملازمین کو اپنے واجبات مل سکیں.