سیالکوٹ ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے مجرم کوپھانسی دیدی گئی

منگل 26 جولائی 2016 11:43

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جولائی ۔2016ء) سیالکوٹ ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے مجرم کوپھانسی دیدی گئی ہے ۔ نجی ٹیلی ویژن کے مطابق منگل کی صبح ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں قتل کے مجرم شفیق کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

(جاری ہے)

جیل حکام کے مطابق مجرم شفیق نے2004 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ناروال کی رہائشی 2 بہنوں کوقتل کردیا تھا۔ پھانسی سے پہلے مجرم کی اہلخانہ سے ملاقات کرا ئی گئی اور بعد ازاں لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :