Live Updates

تحریک انصاف کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن منسوخی اور عمران خان کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 26 جولائی 2016 11:43

تحریک انصاف کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن منسوخی  اور عمران خان کی نااہلی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جولائی۔2016ء) یہ درخواست جسٹس پارٹی کے سربراہ منصف اعوان ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے بیان کے ذریعے فوج کو اقتدار پر قبضہ جمانے کی دعوت دی جو کہ آئین کے آرٹیکل چھ کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جماعت تحریک انصاف ملک میں سیاسی افراتفری میں مصروف ہے لہذا عدالت تحریک انصاف کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا حکم دے۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران خان متنازعہ بیان کے بعد آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے معیار پر پورا نہیں اترتے لہذا عدالت انہیں بھی نااہل قرار دے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات