پشاور ، مختلف علاقوں میں پولیس کارروائیاں ، افغانیوں سمیت 20مشتبہ افراد گرفتار ، اسلحہ برآمد

منگل 26 جولائی 2016 11:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جولائی ۔2016ء) پولیس نے پشاور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے 20مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے حیات آباد اور مضافات میں کارروائی کرتے ہوئے افغان باشندوں سمیت 20سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن میں اشتہاری ملزمان بھی شامل تھے۔ ملزمان کے قبضے سے 2دستی بم ،پستول اور کارتوس برآمد ہوئے ۔ پولیس نے کہا کہ ریر حراست افراد میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد بھی شامل ہیں جن سے تفتیش کی جا رہی ہے اور کلیئر ہونے والے افراد کو رہا کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :