لاہور، ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

منگل 26 جولائی 2016 11:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جولائی ۔2016ء ) لاہور میں فیروز پور روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

حادثہ فیروزپور روڈ پر گلاب دیوی ہسپتال کے قریب پیش آیا ،پولیس کے مطابق والٹن کا رہائشی نوجوان فیصل کسی کام سے موٹرسائیکل پر فیروزپور روڈ سے گزر رہا تھا کہ ایک ٹریکٹر ٹرالی نے اسے ٹکر مار دی۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فیصل موقع پر چل بسا ،پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور سجاد کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :