لاہور پولیس کا سرچ آپریشن ،7 مشتبہ افراد زیر حراست

منگل 26 جولائی 2016 11:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جولائی ۔2016ء ) لاہور پولیس نے شاہ نور کچی آبادی اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے سات مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال ٹاون پولیس نے شاہ نور کچی آبادی اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس دوران شہریوں کے شناختی کوائف چیک کیے گئے۔ شناختی کوائف مکمل نہ ہونے پر 7 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، آپریشن کے دوران بائیو میٹرک کے ذریعے بھی شناختی کوائف چیک کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :