سیاسی جماعت کے کارکن عمران سعید کا دوران تفتیش 26 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف

منگل 26 جولائی 2016 11:33

سیاسی جماعت کے کارکن عمران سعید کا دوران تفتیش 26 افراد کی ٹارگٹ کلنگ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جولائی ۔2016ء ) ٹارگٹ کلراور سیاسی جماعت کے کارکن عمران سعید نے دوران تفتیش 26 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم نے 26 افراد کے قتل کا اعتراف کیا جن میں پولیس اہلکاروں سمیت مذہبی جماعتوں کے کارکن بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ملزم عمران سعید کے مطابق وہ ایک سیاسی جماعت کے سیکٹر انچارج کے کہنے پر ٹارگٹ کلنگ کرتا تھا۔

تفتیشی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملزم سانحہ عاشورہ کے بعد جلاوٴگھیراو میں ملوث تھا۔ وہ9اپریل 2008کو کراچی میں ہونے والے سانحہ طاہر پلازہ میں بھی ملوث ہے جس میں آتش گیر مادہ پھینک کر وکلا کے دفاتر جلا دئیے گئے تھے۔ ملزم عمران سعید سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کا ٹارگٹ کلر ہے اور اسے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :