ایان علی کی درخواست ضمانت کی سماعت ، سپریم کورٹ نے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 جولائی 2016 11:32

ایان علی کی درخواست ضمانت کی سماعت ، سپریم کورٹ نے وارنٹ گرفتاری معطل ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جولائی 2016ء) :کرنسی اسمگلنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی جہاں عدالت نے ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔جسٹس امیرہانی مسلم، جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس طارق پرویز پر مشتمل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

پراسیکیوٹر پنجاب نے کہا کہ یہ ایک دہشتگردی کا کیس ہے ، کسٹم انسپکٹر اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ایڈوو کیٹ نے بتایا کہ صائمہ اعجاز نے مقدمے میں کسٹم سپریٹنڈنٹ ضرغام اور ڈاکٹر ہارون کا نامزد کر رکھا ہے اور دونوں ملزمان کو شامل تفتیش کیا جا چکا ہے۔ جس پرسماعت کے دوران ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ ایان علی بھی شامل تفتیش ہونے کو تیار ہیں، ایان علی کے خلاف کوئی شہادت نہیں کہ وہ کسٹم انسپکٹر کے قتل میں ملوث ہے انہوں نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ اور وزیر داخلہ پنجاب ایان علی کو تھانے بلوا کر ذلیل کرنا چاہتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری اکیس ستمبر تک ملتوی کر دئے۔خیال رہے کہ ماڈل ایان علی کے کسٹم انسپکٹر قتل کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے ۔