ریاض: برطرف کیئے جانے والے ملازمین معاوضہ طلب کر سکتے ہیں: جی او ایس آئی

منگل 26 جولائی 2016 11:29

ریاض: برطرف کیئے جانے والے ملازمین معاوضہ طلب کر سکتے ہیں: جی او ایس ..

ریاض: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جولائی 2016ء): جنرل آرگنائزیشن فار سوشل انشورنس ( جی او ایس آئی ) کے ترجمان عبداللہ عبدالجبار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی نجی کمپنی سی بغیر کوئی وجہ بتائے نکالے گئے سعودی شہریوں کو معاوضہ طلب کرنے کا حق حاصل ہے۔ سعودی شہری اپنی ملازمت کو چھوڑنے سے پہلے معاوضہ طلب کر سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

اگر اس کے ملازمت کے معاعدہ ختم ہونے سے پہلے ہی کمپنی نکال دے۔

اسی طرح سعودی ملازمین کو تنخواہ میں تاخیر ہونے پر دعویٰ کرنے کا حق حاصل ہے۔ سعودی شہریوں کے لیے انشورنس کا مقصد ہی ان کی ملازمت کو محفوظ بنانا ہے۔ سعودی شہری قانون کے مطابق معاوضے کے لیئے آخری دو سالوں کی ماہانہ تنخواہوں کے برابر ہر تنخواہ کا 60فیصد حاصل کر سکتے ہیں۔ پہلے تین ماہ میں 9000ریال جبکہ اسکے بعد 7500ریال ماہانہ حاصل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔