سندھ ہائیکورٹ کی عمارت سے خاتون کی خود کشی کی کوشش

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 جولائی 2016 11:14

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جولائی 2016ء) : سندھ ہائیکورٹ کی عمارت سے خاتون نے خود کشی کی کوشش کی جسے سندھ ہائیکورٹ میں موجود پولیس اہلکاروں اور دیگر لوگوں نے بچا لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خاتون شازیہ نے اپنے شوہر گل فراز سے طلاق حاصل کی تھی جس کے بعد عدالت نے بچیوں سے ملاقات کروانے کا حکم دیا تھا۔ شازیہ نامی خاتون کی دونوں بچیوں نے والدہ کے پاس جانے سے انکار کر دیا جس پر شازیہ نے دلبرداشتہ ہو کر سندھ ہائیکورٹ کی دوسری منزل سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی لیکن وہاں موجود پولیس اہلکاروں اور دیگر لوگوں نے خاتون کو بچا لیا۔