شمسی توانائی سے اڑنے والے طیارے کی دنیا کا چکر لگانے کے بعد ابوظہبی آمد

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 26 جولائی 2016 05:38

شمسی توانائی سے اڑنے والے طیارے کی دنیا کا چکر لگانے کے بعد ابوظہبی ..

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26جولائی۔2016ء) شمسی توانائی سے اڑنے والے طیارے نے دنیا کا چکر لگانے کے بعد ابوظہبی میں لینڈ کر لیا ہے۔اس سفر میں تیل کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں‌ہوا۔ سولر امپلس نے سفر کا آغاز 9 مارچ 2015 کو ابوظہبی سے ہی کیا تھا۔

(جاری ہے)

طیارے نے دنیا کے گرد 42 ہزار کلومیٹر سفر طے کیا۔ سولر امپلس ٹو نے آخری مرحلےمیں قاہرہ سے ابوظہبی کا سفر کیا۔ طیارے میں17 ہزار سولر سیل نصب ہیں جو شمسی توانائی کو برقی توانائی میں تبدیل کرتے ہیں۔ طیارے میں لیتھیم کی بیٹریاں بھی نصب ہیں جو اسے رات میں بھی سفر کے قابل بناتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :